بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان اور کفار کے نابالغ فوت شدہ بچوں کا حکم


سوال

 مسلمانوں کا جب کوئی معصوم بچہ یا بچی فوت ہو جائے تو وہ آخرت میں کہاں پر ہو ں گے اور کفار کے بچے کہاں پر ہوں گے ؟

جواب

مسلمانوں کے نابالغ بچے فوت ہوجائیں تو آخرت میں ان کا ٹھکانہ جنت ہوگا، البتہ  کفار کے   نابالغ ، فوت شدہ بچوں  کے بارے میں احادیث  مختلف ہیں، اسی وجہ سے علماء کی آراء بھی اس  بارے میں مختلف ہیں، بعض علماء نے فرمایا : اگربلوغت کے بعد ان کا مسلمان ہونا اللہ کے علم میں ہوگا تو جنت میں جائیں گے اور اگربلوغت کے بعد ان کاکافرہونا اللہ کے علم میں ہوگا تو وہ جہنم میں جائیں گے،  البتہ امام نووی رحمہ اللہ اور دیگرمحققین نے اس کوراجح قراردیاہے کہ اولادکفارجوبلوغت سے پہلے دنیاسے چل بسے وہ اہلِ جنت میں  سے ہیں،  بعض علماء کے نزدیک وہ اہلِ جنت کے خادم ہوں گے، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے تعارضِ  ادلہ  کی وجہ سے  اور احادیث کی روشنی میں اس بارے میں ”توقف“  کیاہے۔

تفسیر مظہری میں ہے :

’’واما أولاد المسلمين فلم يجر فيهم خلاف، بل الإجماع أنهم فى الجنة، واللّه أعلم". (1/2141)

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل  لنک  پر جامعہ کا فتویٰ  ملاحظہ فرمائیں :

نابالغی میں انتقال کرجانے والے بچوں کا حکم 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں