بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مونچھیں رکھنا جائز ہے؟


سوال

کیا‌اسلام میں مونچھیں رکھنا جائز ہے؟نیز جو بات لوگوں میں‌مشہور ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بڑی بڑی مونچھیں تھیں، اس  کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

مونچھ کا اس حد تک بڑھ جانا یا اتنی بڑھا کر رکھنا کہ وہ اوپر کے ہونٹ کی لکیر سے تجاوز کرجائے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں لگ رہی ہو شرعاً درست نہیں،  البتہ مونچھیں بڑی ہونے کے سبب کھانے پینے کی اشیاء میں لگ جائے تو کھانے پینے کی اشیاء مکروہ نہیں ہوں گی، لیکن  ایک مسلمان کو اپنے نبی سرکاردوعالم ﷺ کی اقتدا کرتے ہوئے داڑھی بڑھانی چاہیے اور  مونچھیں کتروانی چاہییں۔

حضرت عمرؓ  کی مونچھیں بھی بیان کردہ  شرعی حدود میں ہی ہوا کرتی تھیں۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7/ 2728):

"و قيل: الأفضل حلقه؛ لحديث: "و الأكثرون على القص"، بل رأى مالك تأديب الحالق، و ما مر عن النووي يخالفه قول الطحاوي عن المزني و الربيع، أنهما كانا يحفيانه، و يوافقه قول أبي حنيفة وصاحبه: الإحفاء أفضل من التقصير. وعن أحمد أنه كان يحفيه شديدًا، ورأى الغزالي وغيره، أنه لا بأس بترك السبالين اتباعًا لعمر وغيره، و لأن ذلك لايستر الفم، و لايبقى فيه غمر الطعام إذ لايصل إليه، و كره الزركشي إبقاءه لخبر صحيح لابن حبان: «ذكر لرسول الله صلى الله عليه وسلم المجوس فقال: "إنهم قوم يوفرون سبالهم، ويحلقون لحاهم فخالفوهم»" اهـ.

و الظاهر أن المراد بالسبال الشوارب أطلق عليها مجازًا أو حقيقة على ما في القاموس. والله أعلم."

(كتاب الأطعمة، ط: دارالفكر بيروت) 

فقط والله أعلم

مزید تفصیل مندرجہ ذیل لنک میں دیکھیں:

مونچھوں کے متعلق شرعی احکام


فتوی نمبر : 144206201332

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں