بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ وبا کی وجہ سے صفوں میں فاصلہ


سوال

موجودہ وبا  کی صورت میں مقتدیوں کا آپس میں  تین فٹ یا چھ فٹ فاصلہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ مکروہ ہے یا جائز یا حرام؟

جواب

موجودہ حالات میں (کرونا وائرس کی وجہ سے) حکومتی احکامات کے پیشِ نظر اور مسلمان دین دار ، تجربہ کا رڈاکٹر وں کے مشوروں کے مطابق اگر  مسجد کی حدود کے اندر  فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ لی جائے تو  نماز  ادا ہوجائے گی،  تاہم فاصلہ رکھ  کر کھڑے ہونا سنتِ متوارثہ کے خلاف ہے، سرکار  کی طرف سے  پابندی ہو  تو  ضرورۃً  اس طرح کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم

مذکورہ مسئلے سے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

نماز میں ماسک پہننا / صفوں کے درمیان وائرس کی وجہ سے فاصلہ زیادہ رکھنا

موجودہ وبائی حالات میں جماعت میں نمازیوں کے درمیان فاصلے کی حد کیا ہے؟

کرونا وائرس کی وجہ سے نماز میں مقتدیوں کے درمیان فاصلہ رکھنا

جماعت میں ایک صف کا فاصلہ رکھ کر نماز پڑھنا


فتوی نمبر : 144109201147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں