بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ لاک ڈاون حالات میں تراویح کہاں ادا کی جائے ؟


سوال

موجودہ حالات میں تراویح گھروں میں بہتر ہے یا مسجدوں میں؟

جواب

واضح رہے کہ ماہِ رمضان المبارک کی ہر رات  میں ہر شرعی مسجد  میں جماعت کے ساتھ  تراویح پڑھنا مستقل سنتِ موکدہ علی الکفایہ ہے، یعنی اگر چند افراد مسجد میں جماعت کے ساتھ  تراویح پڑھ لیں تو  اہلِ محلہ کی طرف سے مسجد  کی تراویح کی جماعت کی سنت ادا ہوجائے گی، اور اگر مسجد میں تراویح کی بالکل جماعت نہ ہو تو  تمام اہلِ محلہ مذکورہ سنت  ترک کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے، لہذا مذکورہ صورتِ حال میں مسجد میں چند محدود افراد(جتنے افراد کی گورنمنٹ اجازت دے) مسجد میں جماعت کے ساتھ  تراویح کا اہتمام کریں اور   جو لوگ مسجد میں مذکورہ عذر کی وجہ سے مسجد کی جماعت میں شریک نہ ہو سکیں وہ اپنے گھروں میں جماعت کے ساتھ تراویح کا اہتمام کرلیں۔

گھروں میں تراویح کی جماعت سے متعلق راہ نمائی کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

گھر میں بیوی اور بچوں کے ساتھ تراویح ادا کرنا اور اس کا طریقہ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں