موبائل پر قرآن پڑھنے کا حکم؟
موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ جس وقت اسکرین پر قرآن مجید ڈسپلے ہو، اس وقت اسکرین چھونے کے لیے با وضو ہونا ضروری ہوگا، بغیر وضو کے اسکرین چھونے کی شرعاً اجازت نہیں۔
اگر کسی جگہ مصحف میں دیکھ کر تلاوت کرنے کی سہولت ہو تو موبائل کے بجائے مصحف میں تلاوت کرنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
موبائل اور مصحف میں دیکھ کر تلاوت کرنے میں کیا فرق ہے؟
موبائل میں دیکھ قرآن پڑھنا افضل ہے یا مصحف (قرآنی نسخے) میں دیکھ کر پڑھنا افضل ہے؟
فتوی نمبر : 144109201649
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن