کوئی شخص نماز میں منہ چھپائےماسک کے ساتھ یا کسی کپڑے کے ساتھ، اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟ اور آج کل کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اس سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر ماسک استعمال کرتے ہیں تو کیا نماز میں یہ ماسک استعمال کرسکتے ہیں؟
موجودہ وبائی صورتِ حال میں ماسک لگاکر نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم عام حالات میں نماز کے دوران ماسک لگانا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
ماسک پہن کر نماز پڑھنے اور پڑھانے کا حکم
فتوی نمبر : 144107200976
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن