بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کو کورنٹائین سینٹر بنانا


سوال

کیا مسجدوں کو  Covid centres بنایا جا سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مساجد خالصتًا  اللہ رب العزت کی عبادت کے  لیے وقف ہوتی ہیں، جنہیں عبادت کے علاوہ کسی اور مقصد کے  لیے استعمال کرنا اورعبادت کو موقوف کردینا شرعًا جائز نہیں،  لہذا صورتِ  مسئولہ میں کرونا کے مریضوں کے علاج کے  لیے دیگر سرکاری عمارتیں، مثلًا اسکول وغیرہ میں کورنٹائن سینٹر قائم  کیے جائیں، مساجد کو اس مقصد کے  لیے ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

موجودہ حالات میں مسجد کو کورنٹائن سینٹر بنانے کا حکم

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں