جو شخص عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ہو اس کے ذبیحہ حلال و حرام کا کیا حکم ہے؟
جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد حیات النبی ﷺ کا انکار کرتے ہیں ان کو عرف میں "مماتی" کہا جاتا ہے، عقیدۂ حیات النبی اہلِ سنت و الجماعت کا اجماعی عقیدہ ہے، جس کا منکر اہلِ سنت و الجماعت سے خارج اور گم راہ و اہلِ ہوی میں سے ہے، لیکن یہ کافر یا مشرک نہیں؛ اس لیے ایسے شخص کا ذبیحہ کھانے کی گنجائش ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:
آپ ﷺ کے اپنی قبرِ مبارکہ میں زندہ ہونے کا عقیدہ رکھنے والے کے ذبیحہ کا حکم
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6 / 296):
"(وشرط كون الذابح مسلمًا حلالًا."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211200072
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن