بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے لیے ریاب نام رکھنا


سوال

ریّاب نام رکھنا کیسا ہے ؟ اسکے معنی و مفہوم کیا ہیں؟ نیزیہ نام لڑکی کے لیے رکھا جاسکتا ہے یانہیں ؟

جواب

"ریّاب" کا معنٰی ہے: "شک کرنے والا/والی ، تہمت لگانے والا/والی ، خوف زدہ کرنے والا معاملہ، ڈرانے والا معاملہ"، لڑکی  کےلیے یہ نام نہ رکھا جائے، لڑکی کا نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے،یا کم ازکم ایسے نا م کا انتخاب کیا جائے جو معانی یا نسبت کے اعتبار سے اچھا ہو اور زبان سے بسہولت اد اہوسکے ۔

ناموں کے حوالہ سے ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں ’’اسلامی نام‘‘ کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ بچوں اور بچیوں کے ناموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ نیز صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں کے انتخاب کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کرسکتے ہیں:

بچیوں کے ناموں کے لیے راہ نمائی

معجم متن اللغۃ میں ہے:

"ر ي ب.

الأمر: أصابه. و- ريباً وريبة: اتهم و-هـ: جعله في شك وريبة: أوصل إليه الريبة: رأى منه ما يكرهه: علم منه الريبة. أراب ريباً وريبةً الأمر: صار ذا ريب؛ والأمر مريب. و- فلان: أتى بريبة. و-هـ: جعله في ريب وشك: ظن به الريبة: أو همه الريبة: شككه.

ارتاب في الأمر: شك. و- فلاناً و- به: اتهمه. استراب به: رأى منه ما يريبه.

الريب: صرف الدهر: الحاجة والأرب وهي الراب: ما يريبك ويفزعك من أمر.

ريب المنون: حوادث الدهر.

الريب والريبة ج ريب: الظنة: الشك: التهمة.

الأمر ‌الريّاب: المفزع."

(الراء، ر۔ي۔ب، 670/2، ط: مكتبة الحياة)

معجم الوسیط میں ہے:

"(الريب) الظن والشك والتهمة والحاجة وصرف الدهر وريب المنون حوادث الدهر(الريبة) الظن والشك والتهمة (ج) ريب(الريّاب) من الأمور المفزع."

(باب الراء، 384/1، ط: دار الدعوة)

مصباح اللغات میں ہے:

"(ريّاب): ڈرانے والا معاملہ ۔"

(راء، ریب، ص: 326، قدیمی کتب خانہ)

سننِ ابی داود میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 303/7، ط: دار الرسالة العالمية)

ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ "تم قیامت کے دن اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے،لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100648

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں