بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچیوں کے ناموں کے لیے راہ نمائی


سوال

اا جنوری سوموار والے دن مغرب کی نماز کے وقت بیٹی ہوئی ہے، اس کے لیے کوئی اچھا سا نام تجویز کر دیں۔

جواب

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی نام" کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ بچوں اور بچیوں کے ناموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

نیز صحابہ کرام اور صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھنا اُن سے محبت کی علامت اور باعثِ برکت ہے، اس لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے بھی اپنی بیٹی کے لیے نام منتخب کرسکتے ہیں، سہولت کے لیے چند صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں:

اُمامَهاَروىٰآمِنَهبُرَيْدَهبَرِیرَه
تَیْماثُوَيبَهجُمَانَهجُوَیرِیَهحَمَامَه
حَرمَلهحَمنَهحواءحَسَّانَهخَالِده
خَنسَاءخَوْلَهدُرَّهذُرَّهرُبَیِّع
رَملَهرُفَیدَهرُقُیقَهرُمَیثَهرُمَیصَاء
رَوضَهرَابطهزِِنِّیره
سائِبه
سارَه
سِدرَه
سَدُوس
سُدَیسه
سُعاد
سَلامَه
سُمَیرَه
سُمَیکَه
سَفَّانه
شَیمَاء
شُمَیلَه
عاتِکَه
عَمرَه
عَفرَاء
عُمَارَه
عَمَّارَه
غَزوَه
فَارِعَه
فُرَیعَه
قَیْلَه
لُبَابَه
مَارِیَه
مَاوِیَه
نَائِله
نَفِیسَه
هِنْد
یُسَیرَه
   

وہ صحابیات رضی اللہ عنہن جن کے نام "اُم" کے ساتھ شروع ہوتے ہیں:

أُم بَردَهأُم ثَوبانأُم حارِثهأُم حَبِیْبَهأُم حَرَام
أُم حَکِیمأُم دَحَاحأُم الدَّرْدَاءأُم رُومَانأُم زُفر
أُم سُلَیْم
أُم سُلَیْط
أُم شَرِِیک
أُم عَطِیَّه
أُم عَمَّاره
أُم فَروَه
أُم كُلثُوم
أُم مِسطَح
أُم نِیار
 

مذکورہ بالا ناموں کے علاوہ بھی اگر کوئی نام رکھنا چاہیں تو وہ نام لکھ کر اس سے متعلق حکم پوچھ سکتے ہیں۔

باقی تاریخِ پیدائش اور دن کا نام رکھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں