کیا لڑکیاں سجدوں میں اپنے پیر داہنی جانب رکھیں گی؟
جی ہاں لڑکیاں سجدوں میں اپنے دونوں پیر داہنی جانب ہی رکھیں گی۔
مسند أبی حنیفہ روايہ الحصكفی میں ہے:
"عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، أنه سئل: «كيف كن النساء يصلين على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ كن يتربعن، ثم أمرن أن يحتفزن.»"
(كتاب الصلاة،رقم الحدیث:37، ط: الآداب - مصر)
ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عورتیں نماز کس طرح ادا کرتی تھیں؟ انہوں نے فرمایا: پہلے توچہار زانوں ہو کر بیٹھتی تھیں، پھر ان کو حکم دیا گیا کہ دونوں پاؤں ایک طرف نکال کر سرین کے بل بیٹھیں۔
فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمایے:
نماز پڑھنے کا طریقہ عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق
مرد و عورت کی نماز میں فرق کی دلیل کیا ہے؟
فتوی نمبر : 144502101917
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن