کیا عورت عید کی نماز گھر میں ادا کر سکتی ہے؟
عورتوں پر عید کی نماز واجب نہیں، اور نہ ان پر عید کی نماز کے لیے عید گاہ جانا واجب ہے، اور نہ ہی گھر میں وہ عید کی نماز ادا کریں گی۔ البتہ عید کی مناسبت سے غسل کرنا، اور عمدہ لباس زیب تن کرنا، و زیب و زینت اختیار کرنا مستحب ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
فتوی نمبر : 144109202898
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن