بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اعوان سادات میں سے ہیں؟


سوال

کیا "اعوان"  اپنے نام کے  ساتھ  "سید"  لکھ   سکتے  ہیں؟

جواب

"اعوان"  خاندان کے پاس موجود شجرہ نسب کے مطابق ان کا شجرۂ  نسب "محمد بن حنفیہ"  کے  واسطے  سے  حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے جا ملتا ہے، اس کے مطابق  ثابت النسب اعوان کے لیے اپنے نام کے ساتھ  "سید "  لگانا جائز ہے، البتہ   متاخرین کے عرف میں چوں کہ "سید" کا اطلاق حضراتِ حسنین رضی اللہ عنہما کی اولاد کے ساتھ گویا مخصوص ہوچکا ہے، اس لیے دیگر حضرات (اعوان اور عباسیوں وغیرہ) کو  اپنے نام کے ساتھ "سید" نہیں لگانا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے دیکھیے:

اعوان برادری کو زکوۃ دینے کاحکم


فتوی نمبر : 144111200104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں