بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی غیر مسلم ملک کو دیکھنے کی خواہش رکھنا


سوال

کسی غیر مسلم ملک سے اس کی خوب صورتی اور اس کی مساجد کی وجہ سے محبت جائز ہے ؟ جیسا  کہ بھارت وہاں جانے کی خواہش ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب

کسی بھی ملک کا ماحول اور وہاں کے اطوار و عادات اور وہاں کی اقوام اور  تاریخی مقامات دیکھنے کے لیےسفر کرنے میں  حرج نہیں ہے ، سوائے  گناہ کے کسی کام کے لیے ۔ یعنی اگر کسی جگہ کا سفر کرنے سے مقصد کوئی گناہ ہو نعوذ  باللہ تو  ایسا سفر شرعًا جائز نہیں  ہے، مثلًا: غیر مسلموں کی کسی عبادت گاہ  کی غرض سے یا مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے   سفر کرنا۔

مزید دیکھیے:

کافروں کے ملک سے خوب صورتی کی وجہ سے محبت کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں