بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حالتِ حدث میں پانی کو ہاتھ لگانے سے پانی ناپاک ہو جاتا ہے؟


سوال

بنا وضو  کے پانی کو ہاتھ لگانے سے پانی ناپاک ہو جاتا ہے؟

جواب

اگر کسی ضرورت کی وجہ سے پانی میں ہاتھ ڈالا  (مثلاً: پانی کے ٹھنڈے یا گرم ہونے کو معلوم کرنے کے لیے یا  برتن باہر نکالنے  کے لیے) یا پاکی کی نیت کے بغیر پانی میں ہاتھ ڈالا اورہاتھ پاک تھا تو اس سے پانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، پانی ناپاک نہیں ہوتا،  ایسے پانی کو استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ ہاتھ پر اگرکوئی ناپاکی موجود ہو تو اس سے پاکی ناپاک ہوجائے گا۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

حالتِ جنابت میں غسل کے لیے پانی میں ہاتھ ڈالنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200260

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں