کیا حکم ہے اس شخص کا جو ضروریاتِ دین سے واقف ہو، پھر بھی ختمِ نبوت کا انکار کرنے والوں کا کافر نہ مانتا ہو؟ نیز ان کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہو؟ نیز کیا اس کے مرنے پر دعا کی جاسکتی ہے؟
جو شخص ختم نبوت کا انکار کرنے والوں کو مسلمان سمجھے وہ خود دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے، اگر وہ توبہ اور تجدیدِ ایمان کیے بغیر مرگیا تو اس کے لیے مغفرت کی دعا کرنا بھی جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
قادیانیوں اور غیرمسلموں کے ساتھ لین دین کا حکم اور فرق
قادیانی کا نکاح پڑھانے والے کا حکم
فتوی نمبر : 144108200358
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن