بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کا خطبہ پڑھنے کا طریقہ


سوال

خطبہ جمعہ پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

جمعہ کا خطبہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ  امام منبر یا کرسی  پر بیٹھے اور اس کے سامنے مؤذن جمعے کی اذانِ ثانی  کہے،  جب اذان ہو جائے  تو  امام نمازیوں کی طرف منہ کرکے منبر یا زمین پر کھڑا ہو اور خطبہ پڑھے۔ ایک خطبہ پڑھ کر ذراسی دیر (تقریباً تین مختصر آیات پڑھنے کی مقدار) بیٹھے، پھر  کھڑا ہوکر دوسرا خطبہ پڑھے، جب خطبہ ختم ہوجائے تو امام منبر سے اتر کر محراب کے سامنے (موجودہ حالات میں جہاں امام کا مصلی ہو، وہاں) آئے اور مؤذن تکبیر کہے۔  پھر سب کھڑے ہوکر امام کے ساتھ نماز پڑھیں۔

اگر منبر  یا کرسی یا کوئی بھی اونچی چیز موجود نہ ہو تو خطبہ سے پہلے اور  دو خطبوں کے درمیان امام زمین پر بھی بیٹھ  سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

جمعہ کے مختصر خطبے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

مختصر خطبہ جمعہ


فتوی نمبر : 144108200534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں