بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1446ھ 05 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

استعمال کے سونے میں زکاۃ کا حکم


سوال

جو استعمال کا سونا ہوتا ہے کیا اس میں زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟

جواب

 سونا  چاندی خواہ   زیوات کی شکل میں ہوں یا بسکٹ، ڈلی یا کسی اور شکل میں ہوں،  خواہ استعمال کے ہوں یا کسی اور مقصد  کے لیے ہوں،  بہر صورت اگر وہ نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہوں تو ان پر زکاۃ واجب ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

استعمال کے زیور پر زکات کے وجوب کی دلیل اور سونا چاندی کے نصاب کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

استعمال کے زیورات پر زکاۃ کی دلیل

استعمال کے زیورات پر زکاۃ کا حکم

زکوٰۃ فرض ہونے کا نصاب


فتوی نمبر : 144109201513

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں