بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 ربیع الثانی 1442ھ- 30 نومبر 2020 ء

دارالافتاء

 

استعمال کے زیورات پر زکاۃ کا حکم


سوال

 میرے روز کے استعمال میں گولڈ کی چیزیں ہیں ، کیا اس پر بھی زکاۃ ہے؟

جواب

سونا  خواہ   زیوات کی شکل میں ہو یا بسکٹ، گنی یا کسی اور شکل میں ہو،  خواہ استعمال کا ہو یا کسی اور مقصد  کے لیے ہو بہر صورت اگر وہ نصاب (ساڑھے سات تولہ )کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر زکاۃ واجب ہوگی ، البتہ  اگر سونا نصاب سے کم ہو اور  آپ کے پاس  سونے کےعلاوہ نہ چاندی ہو اور  نہ ہی کچھ نقدی ہو نہ ہی مالِ تجارت ہو تو ایسی صورت میں بقدرِ نصاب سونا نہ ہونے کی وجہ سے اس پر زکاۃ واجب نہ ہوگی۔  اور اگر مذکورہ (نصاب سے کم)سونے کے ساتھ کچھ نقدی، یا چاندی کی کچھ مقدار ہو یا مالِ تجارت ہو، تو اس صورت میں سونے  کی  کل مالیت معلوم کرکے نقدی (یا چاندی یا مال تجارت)کے  ساتھ شامل کرکے کل کا ڈھائی فیصد بطورِ زکاۃ ادا کرنا  واجب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں