بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

استخارے کے بعد ڈراؤنا خواب آجانا


سوال

استخارہ کا ڈراؤنے یا اچھے خواب سے کوئی تعلق ہے ؟ اگر ہے تو کیا ہے؟

جواب

 جس کام کے لیے استخارہ کیاہو،  بعض اوقات اس کام کے متعلق   خواب میں  واضح کوئی اشارہ مل جاتاہے، ا ور کبھی انسان  کا دل  وہ  کام   کرنے کی طرف مائل ہو جاتاہے، لیکن استخارہ کے بعد کسی خواب کا آنا ضروری نہیں ہے، اور ڈراونے اور اچھے خواب کا بھی اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، باقی اگر آپ کو استخارہ کرنے کےبعد اپنے کام سے متعلق کوئی خواب آیا ہو  تو اس کے لیے کسی معتبر متبع شریعت عالم ِ دین سے مشورہ کر لیا جائے۔استخارہ کے متعلق مزید وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ کر لیجیے۔

استخارہ کا طریقہ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101492

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں