بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی ویڈیوز دیکھ کر پیسے کمانا


سوال

ایک ویب سائٹ ہے جس سے لوگ پیسے کماتے ہیں،  اس کا طریقہ کچھ  اس طرح ہے،  ب سے پہلے اس میں رجسٹریشن کرنا ہوتا ہے۔ رجسٹریشن کے وقت وہ ویب سائٹ والے یہ معاہدہ کرواتے ہیں، ایک ہزار سے لے کر ایک لاکھ  تک رجسٹریشن کی صورت میں دو ماہ کا معاہدہ ہوتا ہے، رجسٹریشن کے بعد روزانہ کی بنیاد پر رجسٹرڈ لوگوں کو بیس وڈیو کلپس بھیج دی جاتی ہیں، ہر کلپ کا دورانیہ پچیس سیکنڈ ہوتا ہے، اور یہ وڈیوز دیکھنا لازمی ہے، اس لیے کہ ان وڈیوز میں سے ہر ایک کو دیکھنے کی صورت میں اس آدمی کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہوتے جاتے ہیں، جن کو اپنے پیج پر دیکھا بھی جا سکتا ہے، بس ان وڈیوز کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھنا ہوتا ہے اور وہ وڈیوز ساری اسلامی ہوتی ہیں۔ اس ویب سائٹ میں رجسٹرڈ ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ جو بندہ پہلے سے رجسٹرڈ ہو وہ اپنے پیج کا لنک کاپی کرکے نئے رجسٹرڈ ہونے والے شخص کو بھیج دے گا، نیا رجسٹرڈ ہونے والا شخص اس لنک کے ذریعے ہی رجسٹرڈ ہو سکتا ہے۔ اب وہ جس شخص کا لنک استعمال کرے گا، وہ اس کا تابع بنے گا، اب یہ شخص روزانہ کی بنیاد پر اگر بیس وڈیوز دیکھ لیتا ہے تو اس یعنی جس کا لنک استعمال کیا ہے، اس کے  اکاؤنٹ میں بھی کچھ رقم جمع ہوگی، جتنے لوگ ایک شخص کے لنک کو استعمال کریں گے، روزانہ ہر شخص کے حساب سے کچھ روپیہ بھی اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے تو اس ویب سائٹ سے اس طرح پیسہ کمانا جائز ہے؟  اگر تین ہزار جمع کیے ہوں تو دو ماہ کے بعد سات ہزار دو سو روپیہ بن جاتے ہیں، اسی طرح رقم کےحساب سے پیسے ملتے رہتے ہیں۔

اراکین اکاؤنٹ تیار کرتے ہیں، ان کے لیے کچھ  شرائط قبول کرنی ہوتی ہیں:

1- اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے رقم جمع کروائیں۔ 2- کمپنی کو بغیر کسی اطلاع کے  اکاؤنٹ کی شرح اور ہر کلک کی شرح میں تبدیلی کا حق ہے۔ 3- جب چاہے کمپنی اکاؤنٹ بند کرسکتی ہے۔

جواب

سوال میں مذکور طریقے پر کمانا ناجائز ہے، تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ ہو :

ایڈ پر کلک کرکے پیسہ کمانا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200978

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں