بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارطغرل ڈراما دیکھنا


سوال

اس وقت بہت مشہور ہے کہ اسلامی مووی مثلاً ارطغرل والا ڈرامہ وغیرہ دیکھنا جائز ہے بقول بعض علماء کے، کیا یہ درست ہے؟

جواب

مذکورہ ڈراما  ہو  یا کوئی اور ڈراما  یا فلم، دیکھنا شرعاً جائز نہیں۔

عموماً ٹی وی پر آنے والے پروگرام موسیقی ناچ گانے، بد نگاہی کے اسباب سے خالی نہیں ہوتے، لہذا اس قسم کے پروگراموں کے دیکھنے کی ترغیب دینا (علاوہ جان دار کی تصویر دیکھنے دکھانے کے) اشاعتِ فاحش، و  معاونت علی الاثم کے قبیل سے ہونے کی وجہ سے جائز نہیں، اگر ان امور سے خالی پروگرام ہو تو بھی جان دار کی تصویر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ان پروگرامز کو دیکھنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل یہاں دیکھیں :

ارطغرل ڈراما دیکھنا

ٹی وی چینلوں کا ”رنگین اسلام“

میڈیا کا ”رنگین اسلام“


فتوی نمبر : 144110200398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں