بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام آباد سے کوہاٹ جاتے ہوئے نماز کا حکم / 20 کلو میٹر فاصلہ پر موجود فیکٹری میں نماز کا حکم


سوال

1۔ میں اسلام آباد میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہوں،  میں ہر دوسرے ہفتے گھر "کوہاٹ"  جاتا ہوں ، کیا میں راستےمیں سفر کی نماز پڑھوں  گا؟

2۔  میں اسلام آباد میں فیکٹری سے 20 کلومیٹر دور فلیٹ میں رہتا ہوں، کیا گھر سے آتے ہوئے فیکٹری میں سفر کی نماز پڑھوں گا ظہر اور عصر، یاد رہے کئی دفعہ میں نے اسلام آباد میں پندرہ سے زیادہ دن گزارے ہیں !

جواب

1۔ صورتِ  مسئولہ میں اسلام آباد کی آبادی سے نکلنے کے بعد سے لے کر کوہاٹ کی  حدود  میں داخل ہونے تک راستہ میں آپ قصر کریں گے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق میں:

"(من جَاوَزَ بُيُوتَ مِصْرِهِ مُرِيدًا سَيْرًا وَسَطًا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ في بَرٍّ أو بَحْرٍ أو جَبَلٍ قَصَرَ الْفَرْضَ الرُّبَاعِيَّ) ... قَوْلُهُ: (حتى يَدْخُلَ مِصْرَهُ أو يَنْوِيَ الْإِقَامَةَ نِصْفَ شَهْرٍ في بَلَدٍ أو قَرْيَةٍ)." ( ٢ / ١٣٨ - ١٤١)

2۔ اسلام آباد  چوں کہ آپ کا وطن اقامت ہے، اور جب تک   آپ کا سامان اسلام آباد کی رہائش گاہ میں موجود رہے گا اس وقت تک اسلام آباد آپ کا وطنِ اقامت باقی رہے گا، پس   آپ کی جائے  رہائش اور  20 کلومیٹر فاصلہ پر موجود فیکٹری  کے درمیان چوں کہ مسافتِ سفر  ( 78 کلو میٹر )  کا  فاصلہ نہیں؛  لہذا فیکٹری جاتے ہوئےآپ مسافر شرعی قرار نہیں پائیں گے، لہذا فیکٹری میں یا فیکٹری آتے جاتے قصر کرنے کی آپ کو شرعًا اجازت نہ ہوگی۔

گھر اور ملازمت والی جگہ اور اس کے درمیان میں قصر کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں