رزلٹ میں اپنی مرضی کے نمبر آنے کا وظیفہ یا دعا بتادیں!
امتحان میں کامیابی کے لیے جیسے دعا اہمیت رکھتی ہے، اسی طرح امتحان کی مکمل تیاری بھی ضروری ہے، اس لیے سائل کو چاہیے کہ امتحان کی مکمل تیاری کرے اور اس کے ساتھ ساتھ درج ذیل وظیفہ پڑھے:
۱۔’’یانَاصِرُ ‘‘ہرنمازکے بعداکیس مرتبہ پڑھیں۔
۲۔روزانہ فجر کی نمازکے بعد’’یاعلیم‘‘150مرتبہ پڑھ لیاکریں،اورامتحان کے روزاس کی کثرت کریں۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کیجیے:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601101935
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن