بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

HBL konnekt کے ذریعے بل جمع کرنےاورایزی پیسہ کرنےاوراس پراجرت لینےکا حکم


سوال

 HBL konnektکے ذریعے بل جمع کرنا،ایزی پیسہ کرنا وغیرہ اوراس کےبدلے کمیشن وصول کرنا جائز ہے؟

جواب

 HBL konnekt ایپ میں اکاؤنٹ کھولنےکے بعدجو رقم رکھی جاتی ہے،اس کی حیثیت قرض کی ہے، اور شرعاً قرض سے فائدہ  لینا سود کے زمرہ میں آتاہے؛ صورتِ مسئولہ میں  چوں کہ HBL konnekt اپنےاکاؤنٹ ہولڈر کو بل جمع کرنے اور ایزی پیسہ کرنے پر کیش بیک دیتے  ہیں؛لہذا اس میں اکاؤنٹ کھولنا جائز نہیں۔

مزید تفصیل کے لیے  لنک ملاحظہ ہو:کنیکٹ برانچ لیس بینکنگ کا حکم

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأماالذي يرجع إلى نفس القرض: فهو أن لا يكون فيه جر منفعة، فإن كان لم يجز، نحو ما إذا أقرضه دراهم غلة، على أن يرد عليه صحاحا، أو أقرضه وشرط شرطا له فيه منفعة؛ لما روي عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه «نهى عن قرض جر نفعا» ؛ ولأن الزيادة المشروطة تشبه الربا؛ لأنها فضل لا يقابله عوض، والتحرز عن حقيقة الربا، وعن شبهة الربا واجب هذا إذا كانت الزيادة مشروطة في القرض."

(كتاب القرض،فصل في شراىط ركن القرض،٣٩٥/٧،ط:دارالكتب العلمية)

موسوعہ قواعد فقہیہ ہے:

"المعروف بالعرف كالمشروط بالنّصّ. وفي لفظ: المعروف عرفاً كالمشروط شرطاً . أو المعروف بين النّاس. وفي لفظ: المعلوم بالعرف كالمعلوم بالنّصّ - أو بالشّرط. وفي لفظ: المعروف كالمشروط . أو المعروف بالعادة."

 

(‌‌القاعدة الثّالثة والسّتّون بعد الأربع مئة، ج:10، ص:749، ط:مؤسسة الرسالة، بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505101223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں