بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت عزیر علیہ السلام کا نبی ہونا


سوال

کیا حضرت عزیر علیہ السلام اللہ کے نبی نہ تھے ؟ اگر ہاں تو پھر آپ انبیاء والی فہرست میں ان کا بھی شمار کرلیں کیونکہ قرآن میں مذکور انبیاء علیہم السلام کے اسماء گرامی میں انکا اسم گرامی بھی مذکور ہے وقالت الیہود عزیر ابن اللہ الخ 

جواب

حضرت عزیر علیہ السلام اللہ کے نبی تھے ،اورقرآن کریم میں بھی ایک مقام پر ان کا  اسم گرامی مذکور ہے۔

ہمارے دار الافتا کی ویب سائٹ پر انبیا علیھم السلام کے ناموں کی فہرست میں بھی حضرت عزیر علیہ السلام کا اسم گرامی موجود ہے۔

انبیا علیھم السلام کے ناموں کی فہرست کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

اسلامی نام

اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللَّهِ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللَّهِ ۖ ذَٰلِكَ قَوْلُهُم بِأَفْوَاهِهِمْ ۖ يُضَاهِئُونَ قَوْلَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۚ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ ."

(سورۃ التوبٰۃ ،آیت :30) 

البدایۃ والنھایۃ میں ہے:

"المشهور أن عزيرا نبي من أنبياء بني إسرائيل وأنه كان فيما بين داود وسليمان وبين زكريا ويحيى وأنه لما لم يبق في بني إسرائيل من يحفظ التوراة ألهمه الله حفظها فسردها على بني إسرائيل كما قال وهب بن منبه أمر الله ملكا فنزل بمغرفة من نور فقذفها في عزير فنسخ التوراة حرفا بحرف حتى فرغ منها. وروى ابن عساكر عن ابن عباس أنه سأل عبد الله بن سلام عن قول الله تعالى وقالت اليهود عزير ابن الله 9: 30 لم قالوا ذلك فذكر له ابن سلام ما كان من كتبه لبني إسرائيل التوراة من حفظه وقول بني إسرائيل لم يستطع موسى أن يأتينا بالتوراة إلا في كتاب وإن عزيرا قد جاءنا بها من غير كتاب فرماه طوائف منهم وقالوا عزير ابن الله. ولهذا يقول كثير من العلماء إن تواتر التوراة انقطع في زمن العزير. وهذا متجه جدا إذا كان العزير غير نبي كما قاله عطاء بن أبي رباح والحسن البصري."

(باب ذکر جماعۃ من اٗنبیابنی اسرائیل علیھم السلام ممن لا یعلم وقت زمانھم علی التعیین الا انھم بعد داود وسلیمان علیھما السلام وقبل زکریا و یحیٰ علیھما السلام،ج:2،ص:46،ط:دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں