بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہینڈ شاور سے استنجا کرنا


سوال

کیا استنجا کے لیے ہاتھ لگانا ضروری ہے؟ یا ہینڈ شاور سے دھولینا کافی ہوگا ؟ کیا استنجا کے بعد عضو کو خشک کرنا ضروری ہوتا ہے؟

جواب

استنجا  کا مستحب  طریقہ یہ ہے کہ پیشاب سے فراغت کا اطمینان ہونے کے بعد مٹی کے پاک ڈھیلے یا ٹشو پیپر سے پیشاب کو خشک کرنے کے بعد پانی سے دھو ڈالے، پاخانہ کے بعد مٹی کے تین ڈھیلوں یا ٹشو پیپر سے پاخانہ کے مقام کو صاف کرنے کے بعد پھر پانی سے دھو لینا چاہیے۔ 

باقی استنجا کے لیے شرم گاہ کو ہاتھ لگانا ضروری نہیں ہے، بلکہ اصل مقصود صفائی اور پاکی کا حصول ہے، لہذا اگر ہینڈ شاور سے اچھی طرح استنجا کرلیا جائے جس سے مکمل صفائی حاصل ہوجائے تو بھی کافی ہے، البتہ بہتر طریقہ وہی ہے جو اوپر مذکور ہے۔

نیز عضو سے پانی کو  خشک کرنا بھی ضروری نہیں  ہے، لیکن پیشاب کے قطرات وغیرہ ٹپک رہے ہوں یا ان کے نکلنے کا اندیشہ ہو تو ان کو  اچھی طرح نکال کر ٹشو وغیرہ سے خشک کرلینا چاہیے، تاکہ بعد میں قطرات وغیرہ نہ نکلیں اور اطمینان حاصل رہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

ڈھیلے سے استنجا کرنے کا طریقہ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200384

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں