ایک آن لائن کاروبار آج کل چل پڑا ہے کہ مثلاً میں ایک کمپنی کے ساتھ انویسمنٹ کرلیتا ہوں، تو وہ میرے لیے ایک اکاؤنٹ بناتے ہیں، پھر وہ مجھے اکاؤنٹ کے حساب سے ٹاسک دیتے ہیں، وہ ٹاسک پانچ ہزار کے بدلے، پندرہ ہزار کے بدلے دس ٹاسک جب کہ تیس ہزار کے بدلے بیس ٹاسک دیتے ہیں، یعنی کہ مختلف کیٹیگیریز ہیں اور اس ٹاسک میں یہ ہوتا ہے کہ میں نے یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے ہوتے ہیں، پانچ ہزار کے بدلے میں ہر ٹاسک پر 40 روپے دیتے ہیں اور اس سے بڑھ کر انویسمنٹ کی صورت میں فی ٹاسک 60 روپے دیتے ہیں، آگے آپ اپنی ٹیم بنانا چاہیں، تو بنا سکتے ہیں اور اگر نہ بھی بنائیں،تو آپ کو اپنے ٹاسک کو پورا کرنے پر اپنے چارجز تو ملیں گے، لیکن چینل سبسکرائب کی صورت میں وہ آپ کو 40 روپے ضرور دیں گےاور یہ کاروبار GTM ایپ سے چل رہا ہوتا ہے۔
جی ٹی ایم (GTM) ایپ کے ذریعے پیسے کمانا کئی مفاسد کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
نوٹ: تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ سے جاری شدہ فتوی ملاحظہ فرمائیں۔
جی ٹی ایم ایپلیکیشن سے نفع کمانے کا حکم
فتوی نمبر : 144504101053
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن