GP fund میں ملنے والی رقم سود ہے یا نہیں؟
"جی پی فنڈ" جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم لینا جائز ہے، البتہ جہاں کٹوتی اختیاری ہو ، وہاں اتنی رقم لینا درست ہے جو ملازم کی تنخواہ سے کٹتی ہے اور جو ادارہ/ محکمہ اپنی طرف سے شامل کرتاہے، البتہ اس کے اوپر اضافی رقم لینا درست نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
جی پی فنڈ (GP Fund) پر ادارے کی طرف سے ملنے والے منافع کا حکم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200752
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن