بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جی میل اکاؤنٹ بنانے کی اجرت لینا


سوال

 جی میل بنا کر فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟  جی میل میں کوئی بھی نام یا کوئی بھی انگلش لفظ لگادیتے ہیں!

جواب

اگر  سائل کی  مراد یہ  ہے کہ جی میل اکاؤنٹ بنا نے پر اجرت لینے کا کیا حکم ہے تو اس کا جواب یہ ہے  کہ کسی کو جی میل اکاؤنٹ بناکر دینا ایک عمل  (کام) ہے، جس پر پہلے سے طے کر کے اجرت لینا جائز ہے۔ 

نوٹ: اگر سائل کی مراد کچھ اور ہے تو وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال کریں۔

مزید دیکھیے:

فیس بک سے لوگوں کے ای میل حاصل کرکے کمپنیوں کو فروخت کرنا

 ہدایہ شرح بدایہ المبتدی میں ہے:

"وربما يقال الإجارة قد تكون عقدا على العمل كاستئجار القصار والخياط، ولا بد أن يكون العمل معلوما وذلك في الأجير المشترك. وقد يكون عقدا على المنفعة كما في أجير الواحد ولا بد من بيان الوقت".

(‌‌كتاب الإجارات،3/ 230، ط: دار احياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100791

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں