بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر پر جمعہ کی نماز میں خواتین کی شرکت


سوال

 جمعہ کی نماز میں گھر کی خواتین شامل ہو سکتی ہیں یا نہیں؟

جواب

موجودہ حالات میں (کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مجبوراً) جمعہ کی نماز گھر   میں ادا کی جارہی ہو تو گھر کی خواتین اس جماعت میں شامل ہوسکتی ہیں، البتہ جمعہ کے انعقاد کے لیے کم از کم چار بالغ مردوں کا جماعت میں شریک ہونا ضروری ہے (یعنی خواتین اور بچوں کے علاوہ  کم از کم چار بالغ مرد جمعے کی جماعت میں موجود ہوں، تب جمعے کا قیام درست ہوگا۔)

الفتاوى الهندية (1 / 148):

"(ومنها الجماعة) وأقلها ثلاثة سوى الإمام". فقط والله أعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

کیا نماز جمعہ کے لیے مسجد کا ہونا شرط ہے؟

وبائی مرض (کرونا وائرس) کی وجہ سے جمعہ کی نماز گھر میں ادا کرنا

گھر میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی صورت میں گھر کی خواتین کا جمعہ کی جماعت میں شامل ہونے کا حکم


فتوی نمبر : 144108200582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں