بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

FK RICH میں انویسٹ کرنا


سوال

(FK RICH) "ایف کے رچ"  نامی ایک ایپلیکیشن ہے جس کی لنک سینڈ کر کے منبر بنائے جاتے ہیں،  ابتدا  میں صرف رجسٹریشن کرنے پر ہی 100 روپے مل جاتے ہیں اور اس کے بعد اس ایپلیکیشن میں چند لیول ہیں اور ہر لیول کو کھولنے  کے لیے ہمیں ریچارج یعنی انویسٹ کرنے کو کہا جاتا ہے،  پہلا لیول فری ہے اس کے بعد کے لیول بالترتیب کچھ اس طرح ہیں:

لیول نمبر ۱ :- انویسٹمنٹ 1000 ہزار روپے اور یومیہ کمائی 75 روپے۔  لیول نمبر ۲:- انویسٹمنٹ 3000 ہزار روپے اور یومیہ کمائی 200روپے۔ لیول نمبر ۳:- انویسٹمنٹ 6000 ہزار روپے اور یومیہ کمائی 400 روپے۔  اسی طرح مزید آگے بھی لیول ہیں۔

نوٹ :- لیول کھل جانے کے بعد یومیہ انکم انویسٹ  کیے ہوئے پیسے کے حاصل کر لینے کے بعد بھی ملتی رہتی ہے، اس کی کوئی حد متعین نہیں ہے،  مزید اس میں انکم کا ایک ذریعہ ٹیم منبر شپ کا کمیشن بھی ہے، مثلا زید نے بکر کو ایف کے رچ (fk rich)کا لنک ارسال کیا اور بکر نے زید کے ارسال کردہ لنک سے رجسٹریشن (اندراج)کیا اور لیول نمبر دو کو کھولنے کے لیے 1000 روپے کا رچارج (انویسٹمنٹ) کیا تو اس کا سو روپے کمیشن زید کو ملے گا، اسی طرح ٹیم منبر میں سے جو بھی لیول کھولنے کے لیے انویسٹ کرے گا اس کا کچھ نہ کچھ فیصد زید کو بھی ملے گا۔

اب دریافت طلب مسئلہ یہ کہ اس ایپ یا اس طرح  کی ایپ میں انویسٹ کرکے پیسے کمانا کیسا ہے ؟ اور اس ایپ سے کمائے ہوئے پیسے کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ کمپنی میں انویسٹ کر کے نفع کمانا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ یہ کمپنی انویسٹمنٹ کرنے پر  متعین نفع دیتی ہے اور نفع کو متعین کرنا  جائز نہیں ہے۔ نیز اس میں مارکیٹنگ کے  لیے ملٹی لیول مارکیٹنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔ملٹی لیول مارکیٹنگ  کا طریقہ کار شرعاً جائز نہیں ہے، اس لیے ان کا ممبر بننا جائز نہیں ہے۔

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

pay diamond کمپنی میں سرمایہ کاری کرکے نفع کمانا

اس کی مزید تفصیل کے لیے فتاوی بینات جلد 4 ص 233 ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200804

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں