بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز میں پانچ رکعات ادا کرلیں


سوال

نماز میں پانچ رکعت پڑھ لیں، اب کیا کریں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر قعدہ اخیرہ  کرنے (چوتھی رکعت کے بعد تشہد کی مقدار بیٹھنے) کے بعد پانچویں رکعت پڑھی ہو، اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرلیا ہو، تو نماز ہوگئی، اعادہ کی ضرورت نہیں،  تاہم اگر سجدہ سہو نہ کیا ہو تو  اس نماز کے وقت کے  اندر  اندر اعادہ واجب ہوگا، وقت گزرجانے کے بعد اعادہ مستحب ہوگا۔

البتہ اگر قعدہ اخیرہ کیے بغیر  پانچ رکعات ادا کرلی ہوں تو فرض باطل ہو گیا ہے، سجدہ سہو سے بھی نماز درست نہ ہوگی،  نئے سرے سے مذکورہ نماز ادا کرنا لازم ہوگی خواہ وقت نکل چکا ہو۔ 

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:

امام صاحب نے عصر کی نماز سجدہ سہو کیے بغیر پانچ رکعت پڑھادی، نماز کا کیا حکم ہوگا؟

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200459

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں