بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

عید کس ملک کے اعلان کے مطابق صحیح ہے؟


سوال

عید کس ملک کے اعلان کے مطابق صحیح ہے؟

جواب

ملک کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی  قاضی شرعی کی  حیثیت    رکھتی ہے، لہذا شہادت موصول ہونے پر اگر وہ اعلان کردے تو ملک میں  جن لوگوں تک یہ اعلان    معتبر ذرائع سے پہنچ جائے، ان پر روزہ رکھنا یا عید کرنا لازم ہوگا اور اس ملک والوں کے لیے اسی اعلان کے مطابق عید یا روزہ صحیح ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر فتاویٰ دیکھیے:

پاکستان میں رہتے ہوئے سعودی عرب کی رؤیتِ ہلال کا اعتبار کرنے کا حکم

سعودیہ عرب کی رؤیت کے مطابق روزہ رکھنے اور عید منانے کا نظریہ کیسا ہے؟

پشاور کے رہائشی باشندوں کے لیے غیر سرکاری رؤیت ھلال کمیٹی کے اعلان پر رمضان و عید منانے کا حکم


فتوی نمبر : 144109203339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں