ایک شخص پاکستان سے ملائیشیا کام کے سلسلے میں 2 یا 3 سال کے لیے گیا ہوا ہے اس کی جو جمع پونجی ہے وہ ملائیشین کرنسی میں بھی ہے اور پاکستانی کرنسی میں بھی ہے، زکوٰۃ کا حساب کس کرنسی کے مطابق ہوگا؟ مثلاً ملائیشیا میں 4500 رنگٹ ہیں جو پاکستان کے تقریباً 165543 روپے بنتے ہیں اور پاکستان میں 2000000 روپے ہیں اب اگر 4500 رنگٹ اور 2000000 روپے کو ایک ساتھ ملا لیں تو اب پاکستان کے حساب سے رقم 2165543 بنتی ہے تو 2165543 روپے کا چالیسواں حصہ زکوٰۃ کی مد میں پاکستان میں ادا کرسکتا ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں 4500 رنگٹ کی قیمت پاکستانی روپے کے اعتبار سے معلوم کرکے کل مجموعہ کا چالیسواں حصہ بطورِ زکات ادا کردے، زکات خواہ پاکستان میں ادا کرے یا ملائیشیا میں ادا کرے، بہر صورت ادا ہوجائے گی، بشرطیکہ کسی مستحق کو مالک بنا کر دے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:
فتوی نمبر : 144209200507
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن