بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کورونا وائرس طاعون کے حکم میں ہے یا نہیں؟


سوال

 کیا ملک میں پھیلا ہوا کورونا وائرس طاعون میں داخل ہے؟

جواب

مرض کی حقیقت اور کیفیت کے اعتبار سے کورونا اور طاعون دو الگ الگ بیماریاں ہیں،  دونوں کی علامات اور اثرات میں واضح فرق ہے،  البتہ دونوں کا وبائی مرض ہونا قدرِمشترک ہے۔ بعض اَحکام کے اعتبار سے وبا کا حکم طاعون والا ہی ہوتاہے، مثلاً طاعون زدہ علاقے میں جانے اور وہاں سے موت کے ڈر سے نکلنے کی ممانعت ہے، اس حکم میں وبا زدہ علاقہ بھی داخل ہے۔

باقی اس فکر میں لگے بغیر کہ کورونا وائرس طاعون ہے یا نہیں،  ضرورت اس بات کی ہے کہ اللہ تعالی کی طرف رجوع کیا جائے، توبہ واستغفار کی کثرت کی جائے،حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

وبا سے بھاگنے سے ممانعت سے متعلق حدیث


فتوی نمبر : 144107201245

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں