بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چلتی گاڑی میں نماز پڑھنا


سوال

گاڑی میں اگر منہ  قبلہ رخ سے  پھر جائے تو  قبلہ ر خ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

سوال کا مقصد اگر گاڑی میں نماز ادا کرنے سے متعلق ہے تو سواری پر نماز ادا کرنے میں تفصیل یہ ہے کہ شہر میں سواری پر فرض یا نفل ادا کرنا جائز نہیں، البتہ  شہر سے  نکلنے کے بعد نفل نماز سواری پر ادا کرسکتے  ہیں، اور  اگر سواری ایسی ہو کہ جس میں قبلہ رخ ہونا ممکن ہو تو نفل نماز میں قبلہ رخ ہونا ضروری ہوگا، البتہ اگرچھوٹی سواری ہو جیسے بس ، کار وغیرہ تو  اس میں نفل ادا کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونا ضروری نہیں، جس رخ پر بھی سواری جارہی ہو اسی طرف منہ رکھتے ہوئے نفل ادا کرسکتے ہیں،  البتہ فرض نماز  ایسی سواری  میں سوار ہونے  کی حالت میں ادا کرنے کی شرعًا  اجازت نہیں۔ ہاں وہ سواری جس میں باقاعدہ قیام، رکوع و سجود کے ساتھ قبلہ رخ ہوکر نماز ادا کرنا ممکن ہو، (جیسے ٹرین، ہوائی جہاز وغیرہ)  اس  میں فرض نماز  کی اجازت ہوگی، لیکن اس کے لیے قبلہ رُخ ہونا اور قیام و رکوع و سجود کے ساتھ نماز ادا کرنا ضروری ہوگا۔

مزید تفصیل کے  لیے درج ذیل لنک پر فتاویٰ دیکھیے:

چلتی گاڑی/ بس میں فرض نماز ادا کرنے کاحکم وطریقہ

کیا گاڑی میں قبلہ کی تعیین کے بغیر نوافل ادا کرسکتے ہیں؟

پبلک ٹرانسپورٹ میں نماز پڑھنے کا حکم

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201255

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں