میت کے ترکے میں صرف 5250 روپے اور مختلف استعمال کی اشیا ہیں، مثلًا ایک کپڑوں کی پیٹی،کچھ کپڑے،ایک عدد اسٹول ، ایک موبائل اور کچھ کتابیں ، میت کی زوجہ بھی حیات ہیں اور 7 بیٹیاں اور 6بیٹے موجود ہیں ، تقسیمِ ترکہ کس طرح ہوگا ؟
صورتِ مسئولہ میں میت کے حقوقِ متقدمہ کی ادائیگی کے بعد میت کے کل ترکہ کو 152 حصوں میں تقسیم کرکے 19 حصے بیوہ کو، 14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7 حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
لہذا 5250 روپے میں سے 656.25 روپے بیوہ کو، 483.55 روپے ہر ایک بیٹے کو اور 241.77 روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
نیز موبائل اور کپڑوں وغیرہ کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم کو بھی مندرجہ بالا طریقے کے مطابق تقسیم کر لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201589
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن