کیا بغیر چھت کے غسل خانے میں غسل کرنے سے وضو ہو جاتا هے؟
سنت یہ ہے کہ غسل کرنے سے پہلے وضو کرلیا جائے، البتہ اگر کوئی وضو کیے بغیر غسل کرلے تو اس کا وضو بھی خود بہ خود ہوجائے گا، کیوں کہ وضو کے اندر جن اعضاء کا دھونا فرض ہے وہ غسل کے دوران دھولیے جاتے ہیں، اس لیے غسل کے بعد وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ نہیں کرنا چاہیے۔
نیز غسل خانہ چھت والا ہو یا بغیر چھت والا، غسل سے وضو ہوجانے کا حکم یہی ہے، البتہ غسل خانہ بغیر چھت والا ہو اور بے پردگی کا اندیشہ ہو تو اس سے بچنے کا اہتمام ضروری ہوگا۔فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
کیا غسل کے ضمن میں وضو ہوجاتا ہے؟
فتوی نمبر : 144211200104
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن