بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بی فار یو میں سرمایہ کاری کا حکم


سوال

 پاکستان میں دو ہزار سترہ میں ایک کمپنی کھلی ہے جس کا نام بی فار یو ہے۔ یہ کمپنی لوگوں سے انوسٹ رقم لے رہی ہے جس پہ یہ سات سے بیس فیصد تک منافع انوسٹر کو دیں گے اور اس میں مشاہدہ یہ ہوا ہے کہ نقصان نہیں ہوتا یعنی آپ کی انوسٹ کی  گئی رقم نقصان ہونے کے نام پر کبھی نہیں کاٹی جاتی۔ اور یہ منافع روزانہ کی بنیاد پہ دے رہے ہیں ۔ اب اس میں انوسٹ کرنا کیسا ہے؟

جواب

مذکورہ ادارے میں انویسٹ کرنے میں کئی شرعی قباحتیں پائی جاتی ہے، لہذا اس میں انویسٹمنٹ کرکے نفع حاصل کرنا جائز نہیں، اس  سے اجتناب کیا جائے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

B4u میں انویسٹمنٹ کرنا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200937

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں