بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

B4u میں انویسٹمنٹ کرنا


سوال

 b4u  نامی ایک کمپنی ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے پر کمپنی دوقسم کے پیکج دیتی ہے:

 1-   فکس منافع میں آپ کا منافع فکس ہوگا۔

2-  آپ کامنافع فکس نہیں رہتا کم بھی اور زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس کمپنی میں سرمایہ کاری کا کیا حکم ہے؟

جواب

مذکورہ ادارے کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق B4U ٹریڈز نامی ادارہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ بزنس کرتا ہے، کرپٹو کرنسی حکومتِ  پاکستان کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے؛ فی الحال اس کرنسی کے جواز و عدمِ جواز پر توقف اختیار کیا گیا ہے، پس جب تک مذکورہ کمپنی کے تمام پہلو مکمل واضح نہ ہو جائیں، اس وقت تک  دوسری قسم(  یعنی جس میں منافع متعین نہیں ہوتا) میں بھی انویسٹمنٹ کرنے سے   اجتناب کیا جائے، جب کہ پہلی صورت جس میں منافع متعین ہوتا ہے،  وہ بہر صورت جائز نہیں۔

نیز دوسری صورت جس میں منافع متعین نہیں ہوتا، اس معاملے کی تفصیل اور شرائط وغیرہ دیکھ کر اس بارے میں مزید واضح حکم بتایا جاسکتاہے، کیوں کہ صرف منافع فکس نہ ہونے سے منافع حلال نہیں ہوتا، بلکہ دیگر شرعی حدود و شرائط کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔

B4U a Secure Cryptocurrency Trading Company its Infrastructure Facilitates Investment in the Cryptocurrencies industry with Daily Profit Growth on Investment. B4U is group of people who have large experience of trading, investment tricks and market scope. By using their skills and expertise we trade your investment in the market and earn profit. our major investment domains are as following: Investment in property deals Investment in Crypto Exchange Investment in Information Technologies Investment in Transport Services Investment in Trading ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201515

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں