بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

B4U میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم


سوال

ایک کمپنی ہے جس کا نام B4U ہے جو لوگوں کا پیسہ کاروبار میں لگاتی ہے،  اور پھر اس میں سے منافع پیسہ لگانے والے کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کرتی ہے جو روزانہ مختلف ہوتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے منافع نہیں ملتا۔اگر انویسٹر اپنی لگائی ہوئی رقم 6 ماہ سے پہلے واپس لینا چاہے، تو مخصوص کٹوتی کے ساتھ رقم واپس کر دی جاتی ہے، البتہ 6 ماہ کے بعد اگر رقم واپس لینا چاہے، تو کٹوتی نہیں ہوتی۔

ماہانہ منافع کی مقدار 7 سے 20 فیصد بنتی ہے۔

اگر انویسٹر اپنے توسط سے کسی اور کے پیسے کاروبار میں لگواتا ہے، تو اس کو اس کا بھی بونس ملتا ہے۔ کمپنی کا کاروبار پاکستان ملائیشیاء اور کچھ اور ملکوں میں ہوتا ہے۔ براۓ مہربانی شرعی لحاظ سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب

مذکورہ کمپنی کے کاروبار کا مکمل طریقہ، و منافع کی تقسیم کا طریقہ کار و شرائط اب تک واضح نہیں ہے، نیز اس کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق مذکورہ ادارہ کرپٹو کرنسی میں کاروبار کرتا ہے، مذکورہ کرنسی پاکستان و دنیا کے بیشتر ممالک میں تاحال غیر تسلیم شدہ ہے، لہذا جب تک تمام پہلو مکمل طور پر واضح نہ ہوجائے، سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کیا جائے، اس لیے کہ محض شرح منافع کے متعین نہ ہونے کی بنا پر مذکورہ ادارہ میں انویسمنٹ کرکے نفع حاصل کرنے کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، نیز اگر انویسٹر کے توسط سے لگنے والوں کے بعد ان کے توسط سے کاروبار میں لگنے والوں کی وجہ سے بھی پہلے انویسٹر کو اجرت یا کسی عنوان سے رقم دی جاتی ہے تو یہ مزید قباحت ہے۔ مزید  تفصیل کے لیے دیکھیے:

https://www.banuri.edu.pk/readquestion/b4u-me-invesment-krna-144108201515/17-04-2020

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201437

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں