بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

b4u میں انویسمنٹ کرنا


سوال

(B4u) کمپنی میں سرمایہ کاری کا کیا حکم ہے؟

جواب

مذکورہ کمپنی کے کاروبار کا مکمل طریقہ، و منافع کی تقسیم کا طریقہ کار و شرائط اب تک مکمل طور پر واضح نہیں ہے، البتہ اس کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل  شدہ معلومات اور دیگر ذرائع سے دست یاب معلومات کے مطابق اس کا حکم درج ذیل ہے:

1- چوں کہ مذکورہ ادارہ کرپٹو کرنسی میں کاروبار کرتا ہے، اور  مذکورہ کرنسی میں انویسٹمنٹ  جائز نہیں ہے؛ لہٰذا  بی فار یو میں انویسٹمنٹ کرنے کی بھی شرعًا اجازت نہیں ہوگی۔

2-  مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر کمپنی دوقسم کے پیکج دیتی ہے:

  1.  فکس منافع میں آپ کا منافع فکس ہوگا۔
  2.  آپ کامنافع فکس نہیں رہتا، کم بھی اور زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

بصورتِ مسئولہ پہلی صورت جس میں منافع متعین ہوتا ہے،  وہ بہر صورت جائز نہیں۔

 اور دوسری صورت کے بارے میں حکم  گزر چکا کہ  یہ ادارہ چوں کہ کرپٹو کرنسی میں انویسٹ کرتا ہے اور کرپٹو کرنسی شرعی طور پر مادی وجو دنہیں رکھتی، اور اس میں سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں ہے،  لہٰذا دوسری قسم (یعنی جس میں منافع متعین نہیں ہوتا) میں بھی انویسٹمنٹ کرنا درست نہیں ہے،  کیوں کہ صرف منافع فکس نہ ہونے سے منافع حلال نہیں ہوتا، بلکہ دیگر شرعی حدود و شرائط کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے؛  لہذا اس کمپنی میں پیسے انویسٹ کرنا جائز نہیں ہے۔

3 :  اگر انویسٹر کے توسط سے لگنے والوں کے بعد ان کے توسط سے کاروبار میں لگنے والوں کی وجہ سے بھی پہلے انویسٹروں  کو چین در چین  اجرت یا کسی عنوان سے رقم دی جاتی ہے تو ناجائز ہونے کی ایک اور وجہ ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

b4u کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200714

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں