اذان اور اقامت کے درمیان کون سی دعا مانگی جاتی ہے؟
اذان اور اقامت کا درمیانی وقت از روئے فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبولیتِ دعا کا وقت ہے، تاہم ایسی کوئی دعا اس وقت کی مناسبت سے متعین نہیں کی گئی ہے کہ جو اس وقت میں مانگنا ضروری ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں اس وقت میں اپنی تمام حاجات کا سوال کرنا چاہیے۔ ہاں! اذان کے بعد درود شریف پڑھ کر مشہور دعا (جسے دعاءِ وسیلہ بھی کہتے ہیں) پڑھنا مسنون ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
اذان اور اقامت کے درمیان کون سی دعا مانگنی چاہیے؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208200880
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن