بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی سے پہلے پردہ بکارت زائل ہونا


سوال

پردہ بکارت زائل ہونے کے  کیا اسباب  ہوسکتے ہیں ؟  غیر شادی شدہ خاتون کا پردہ بکارت  کن  اسباب سے زائل ہو سکتا ہے؟یہ سوال اس لیے اہم ہے کہ اس سے ہمارے متعلقہ شخص کو اس کی وجہ سے طلاق کا سامنا ہے۔


جواب

پردۂ  بکارت زائل ہونے کے مختلف اسباب ہوسکتے ہیں، مثلاً  شادی میں تاخیر  ،    کوئی بیماری، کھیل کود،     کسی جگہ سے  چھلانگ لگانا  یا کسی وجہ سے جھٹکا لگنا وغیرہ،  اور  مرد وزن والے تعلق کے علاوہ ان  دیگر اسباب کی وجہ سے پردہ  بکارت زائل ہونے کے باجود عورت شرعاً باکرہ  (کنواری)  ہی  شمار  ہوگی؛ لہذا کسی خاتون کے  پردہ بکارت زائل ہونے کو  بد کاری کے ساتھ مخصوص کرنا قطعاً  درست نہیں۔

النهر الفائق شرح كنز الدقائق (2/ 473):

"إذ ليس من ضرورة ثبوت الثيابة الوصول إليها لجواز زوالها بغيره."

العناية شرح الهداية (3/ 270):

"(وإذا زالت بكارتها بوثبة أو حيضة أو جراحة أو تعنيس فهي في حكم الأبكار)؛ لأنها بكر حقيقة لأن مصيبها أول مصيب لها، ومنه الباكورة والبكرة ولأنها تستحيي لعدم الممارسة."

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:

شادی کی پہلی رات خون نہ آنے کی بنا پر زنا کی تہمت لگانا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں