بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عرفہ کا روزہ اپنے ملک کے حساب سے ہوگا


سوال

یوم عرفہ کاروزہ اپنے ملک کے حساب سے 9 ذالحج کو رکھا جائے یا سعودی عرب کے حساب سے ہی پاکستان کی 8 ذالحج کو ؟

جواب

ہمارے ملک اور سعودی عرب میں چاند کی رؤیت  میں عموماً فرق ہوتا ہے، لہذا روزہ، عیدین ودیگر عبادات کی طرح اس دن کے حوالے سے بھی ہمارے ملک میں  مقامی رؤیت کا اعتبار ہوگا، اور مقامی رؤیت(پاکستان) کے اعتبار سے نو ذو الحجہ کی تاریخ ہی ”یومِ عرفہ ‘‘کہلائے گی، اور اسی دن عرفہ کا روزہ رکھا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

عرفہ کے دن کا روزہ کس ملک کے حساب سے ہوگا؟


فتوی نمبر : 144112200133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں