بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

عربی زبان میں انگلیوں کے نام


سوال

انگلی کے کیا نام ہیں ؟

جواب

انگلی کو عربی میں    "إِصْبَع"اور"أُصْبُع"کہتے ہیں،  جس کی جمع  "أصابعُ"آتی ہے یعنی انگلیاں۔ نیز یہ لفظ عربی میں نو طرح پڑھا جاتاہے، یعنی:

إِصْبَعُ و أُصْبَعُ و أَصْبَعُ و إِصْبِعُ و أُصْبِعُ و أَصْبِعُ و إِصْبُعُ و أُصْبُعُ و أَصْبُعُ

پانچوں انگلیوں کے نام ترتیب وار درج ذیل ہیں:

الإبْهامُ: انگوٹھا۔

السَّبَّابَةُ: انگوٹھے کے برابر والی انگلی، جسے شہادت کی انگلی یا اشارہ کرنے والی انگلی بھی کہتے ہیں۔

الوُسْطى: شہادت کی انگلی کے برابر والی انگلی، جو بالکل درمیان میں ہوتی ہے اور اس کے دائیں بائیں دو دو انگلیاں ہوتی ہیں۔

البِنْصِرُ: درمیانی اور سب سے آخری انگلی کے بیچ والی انگلی۔

الخِنْصِرُ: سب سے آخری چھوٹی والی انگلی، جسے چھنگلی بھی کہتے ہیں۔

التَّلخِيص في مَعرفَةِ أسمَاءِ الأشياء (ص:61، ط:دار طلاس للدراسات والترجمة والنشر، دمشق):

’’و الأصابع، الواحدة إصبع، و هي الإبهام ثم السبابة ثم الوسطى ثم البنصر ثم الخنصر.‘‘

مجمع البحرين لليازجي (ص:412، ط:المطبعة الأدبية، بيروت):

قل: أول الأصابع الإبهام ... و بعدها سبابة تقام

و بعدها الوسطى، يليها البنصر ... و بعدها الصغرى أخيراً خنصر

فقط و الله اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

قیامت میں انگلیوں کی نام پوچھے جانے والی بات کی ویڈیو بناکر شئیر کرنا


فتوی نمبر : 144206201491

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں