بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انابیہ (Anabia) نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم


سوال

"انابیہ" (Anabia) نام کا مطلب کیا ہے؟ صحیح معنی ٰ اس کے ہمیں پتا نہیں لگ رہے، اور یہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

اناب  (ہمزہ کے زبر کے ساتھ) عربی میں مشک یااس کےقریب  خوشبو کو کہتے ہیں ،انابیہ اسی کی طرف منسوب ہے؛ لہذا"انابیہ "کامعنی ہوگا: "مشک والی لڑکی /خاتون"،معنی کےلحاظ سےیہ نام رکھنادرست ہے،شرعاًیہ نام رکھنےمیں کوئی قباحت نہیں، تاہم بہتریہ ہےکہ لڑکی کانام صحابیات یانیک خواتین کےنام پررکھاجائے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

''الأَناب: المسک أو عطر یشبهه.''

(باب الهمزة، ١/ ٢٨، ط: دارالدعوة)

تاج العروس میں ہے:

"(والأَنَابُ كَسَحَاب: المسك). عن أبي زيد (أو عطر يضاهيه)، عن ابن الأعرابي، وأنشد أبو زيد: تعل بالعنبر {والأناب كرما تدل من ذرا الأعناب يعني جارية تعل شعرها} بالأناب. وفي الأساس تقول: (بلد عبق الجناب، كأنه ضمخ بالأناب) أي المسك، وأصبحت {مؤتنبا، (وهو} مؤتنب) بصيغة اسم الفاعل، أي (يشتهي الطعام)."

(فصل الهمزة مع الباء، ٢/ ٣٢، ط: دارالھدایة)

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

انابیہ نام رکھنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں