بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایمازون (amazon) کی کمائی کا حکم


سوال

amazon کی کمائی کیسی ہے؟

جواب

ایمازون کے ذریعہ کاروبار کرنے کا حکم یہ ہے کہ جن طریقوں کے ذریعہ کام کرنے میں شرعی اصولوں کی پابندی پائی جاتی ہو، مثلاً: مبیع بائع کی ملکیت میں ہو، بیع قبل البقبض نہ ہو، وغیرہ تو ان طریقوں کے ذریعہ کام کرنا درست ہے اور   جن طریقوں کے ذریعہ کام کرنے میں  شرعی اصولوں کی پابندی نہ کی جاتی ہو، تو ایسے طریقوں سے کام کرنا درست نہیں ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر موجود فتوی کو ملاحظہ کریں:

ایمازون سے کاروبار اور کمیشن کاحکم؛

لما قال العلامۃ الکاسانی:

"(ومنها) وهو شرط انعقاد البيع للبائع أن يكون مملوكا للبائع عند البيع فإن لم يكن لا ينعقد."

(بدائع الصنائع، 5/146، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144508102479

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں