بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

علیزہ نام رکھنا درست نہیں


سوال

لڑکی کا نام علیزہ رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تلاشِ بسیار کے باوجود ’’علیزه‘‘  کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے  ہیں۔ان نا مُناسب معنی کی و سےجہ سے یہ نام رکھنا درست نہیں، اس لیے اگر کسی بچی کا نام رکھنا ہے تو  ’’علیزه‘‘  کے بجائے بہتر ہے کہ امہات المومنین یا  صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام پر نام رکھ لیجیے۔اس سلسلے میں دارالافتاء کی ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ آپ کی سہولت کے لیے لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

مصباح اللغات میں ہے:

عَلِزَ۔ عَلَزاً و عَلَزَاناً: گھبرانا، ڈرنا۔

اَعْلَزَہُ الوَجْعُ: درد کا کسی کو بے چین کرنا۔

اَعْلَزَہُ الشّيءُ: پریشان و عاجز کرنا۔

العِلّوْزُ: (1) دردِ شکم (2) جلد آنے والی موت (3) دیوانگی۔

(بابُ العَیْن، ع___ل،ص:869، ط:ادارہ اسلامیات)

لسان العرب میں ہے:

"‌علز: العلز: الضجر.

والعلز: شبه رعدة تأخذ المريض أو الحريص على الشيء كأنه لا يستقر في مكانه من الوجع، ‌علز يعلز علزا وعلزانا، وهو ‌علز، وأعلزه الوجع؛ تقول: ما لي أراك علزا وأنشد:علزان الأسير شد صفادا.

والعلز أيضا: ما تبعث من الوجع شيئا إثر شيء كالحمى يدخل عليها السعال والصداع ونحوهما. والعلز: القلق والكرب عند الموت".

(‌‌‌‌[ز]، فصل العين المهملة، ج:5، ص:380، ط:دار صادر - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں